وَٱلَّتِيٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلۡنَٰهَا وَٱبۡنَهَآ ءَايَةٗ لِّلۡعَٰلَمِينَ
الأردية | اردو
91- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مریم[ کا قصہ ذکر کریں جنھوں نے اپنی شرم گاہ کوبدکاری سے محفوظ رکھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف جبریل علیہ السلام کو بھیجا، انھوں نےان میں پھونک ماری تو وہ عیسیٰ علیہ السلام کو لے کر حاملہ ہوگئیں۔ وہ اور ان کے بیٹےعیسیٰ علیہ السلام لوگوں کے لیے اللہ کی قدرت کی عظیم نشانی تھے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کوکوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی جیسا کہ اس نے عیسیٰ علیہ السلام کو بغیر باپ کے پیدا کیا۔
